بختاور زرداری بھی کورونا میں مبتلا


کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور زرداری بھی کورونا کا شکار ہو گئیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ انہوں نے خود کو کورونا کی وجہ سے قرنطینہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ احتیاط کریں اور ماسک کو ناک سے نیچے رکھنے والوں کو توجہ دلائیں۔ 2 اپریل کو میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

بختار زرداری نے کہا کہ انہوں نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔ لوگ کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن ضرور کرائیں۔

پیپلزپارٹی رہنماؤں نے بختاور زرداری کو کرونا ہونے پر صحتیابی کی دعا کی ہے، اس سے قبل بلاول زرداری بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں تاہم وہ صحتیاب ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں