ہیری پورٹر: برطانوی اداکار پال ریٹر کا انتقال ہو گیا

ہیری پورٹر: برطانوی اداکار پال ریٹر کا انتقال ہو گیا

لندن: عالمی شہرت یافتہ برطانوی اداکار پال ریٹر (Paul Ritter) کا انتقال ہو گیا ہے۔ پال ریٹر کو ہیری پورٹر اور فرائیڈے نائٹ ڈرامہ کے حوالے سے عالمگیر شہرت ملی۔

باراک اوبامہ کی دادی انتقال کر گئیں

برطانوی اخبار کے مطابق 54 سال کی عمر میں پال کا انتقال ہوا ہے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا تھے۔ اداکار کے انتقال کی تصدیق ان کے ایجنٹ نے بھی کی ہے۔

معروف گلوکارشوکت علی کا بھارت میں مجسمہ

اخبار  کے مطابق جب ان کا انتقال ہوا تو اس وقت ان کی اہلیہ اور دو بیٹے بھی پاس میں موجود تھے۔ اداکار کا انتقال اپنے گھر پہ ہوا ہے۔

برطانوی اداکار پال کے متعلق ماہرین کا کہنا تھا کہ وہ غیر معمولی صلاحیت کے حامل اداکار تھے اور اپنے کرداروں میں جان ڈال دیتے تھے۔

ممتاز نغمہ نگار سعید گیلانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسٹیج اور ٹی وی پر انہوں نے بے پناہ کردار نبھائے جو امر ہو گئے۔ کرداروں کو امر کرنے میں ان کی غیر معمولی اداکارانہ صلاحیتوں کا دخل تھا۔


متعلقہ خبریں