غلط پارکنگ کی بڑی سزا

مشتعل کسان کا بی ایم ڈبلیو کے مالک سے انوکھا انتقام  

فوٹو: فائل


ایک مشتعل کسان نے بی ایم ڈبلیو کے ڈرائیور سے انوکھا بدلہ لیتے ہوئے گاڑی کے گرد دھات کی باڑ بنا دی۔

ہوا کچھ یوں کی بی ایم ڈبلیو کے ڈرائیور نے مذکورہ کسان کے کھیت کے دروازے کے سامنے اپنی گاڑی پارک کر دی جس کے باعث کھیت میں داخلے کا راستہ بند ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگی ترین لیمبرگونی اور بگاٹی کی قیمت صرف ایک سکہ

کھیت میں داخلے کا راست بند ہونے پر کسان مشتعل ہو گیا اور فیصلہ کیا کہ گاڑی کے گرد باڑ لگا کر گاڑی کے ڈرائیور کو پیغام دے گا۔

گرین پارٹی کے کونسلر ایملی ڈورانٹ جو لِنگورس مڈ ویلز کی نمائندگی کرتی ہیں کا اس بابت کہنا ہے کہ کہتے ہیں کہ ہم سیاحوں کو اپنے علاقے میں خوش آمدید کہتے ہیں تاہم انہیں بھی ہماری ’کام کرنے والی جگہوں‘ کا احترام کرنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہاں آںے والے سیاحوں کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ وہ ناصرف ہماری معیشت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ ان کی آمد ہمارے لیے کئی راستے بھی کھولتی ہے۔


متعلقہ خبریں