قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اہم اجلاس طلب

کالعدم ٹی ایل پی کا معاملہ، سمری وزیر اعظم کو ارسال

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، اسپتال بھر رہے ہیں: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے حوالے سے اہم بریفنگ دی جائے گی۔

ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے دو دن قبل قوم کے نام جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ایک سال کسی تقریب میں شرکت نہیں کی تو کورونا سے بچا رہا لیکن سینیٹ الیکشن میں وہ احتیاط نہیں کی جوکرنا چاہیے تھی۔

کورونا: اسلام آباد اور راولپنڈی کے اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے، راجہ پرویز اشرف

انہوں نے کہا تھا کہ کورونا کی تیسری لہرخطرناک ہے۔ انہوں نے تلقین کی تھی کہ شہری ماسک لازمی پہنیں۔

انہوں نے قوم کے نام جاری کردہ پیغام میں کہا تھا کہ ماسک پہننے سے کورونا سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ ہمارے پاس ایسے وسائل نہیں ہیں کہ ملک بند کردیں۔

پاکستان: ویکسین کی تیاری کیلیے آلات خرید لیے، افراد کی تربیت شروع

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایس اوپیزپرعمل کر کے کورونا سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کی تیسری لہرکے دوران اسپتال بھررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں