حفیظ شیخ اور ندیم بابر کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے، مریم اورنگزیب

قومی اسمبلی: سینیٹائزر کی بوتل ماری گئی اور گالیاں دی گئیں، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کا نام ایگزٹ کنٹرل لسٹ میں شامل کیا جائے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی خودمختاری عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے حوالے کرنے والوں کو جیل بھیجا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چہرے بدلنے سے ڈاکا نہیں چھپے گا، ان کو جیلوں میں جانا پڑے گا۔ کرپٹ ٹولے کو برطرف نہیں بلکہ جیلوں میں ہونا چاہئے۔

مزید پڑھیں: پٹرولیم بحران: تحقیقاتی رپورٹ کابینہ میں پیش،وزراء کا سخت ایکشن کا مطالبہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کےعہدے سے ہٹایا تھا۔

وزیراعظم نے حفیظ شیخ کی جگہ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ بنایا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ان کے معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر نے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔وزیراعظم نے ندیم بابر سے گزشتہ سال پیش آنے والے پیٹرولیم بحران پر استعفیٰ مانگا تھا۔


متعلقہ خبریں