ورلڈ کپ 1992 میں عمران خان کے خلاف بغاوت کا انکشاف

ورلڈ کپ 1992 میں عمران خان کے خلاف بغاوت کا انکشاف

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے انکشاف کیا ہے کہ 1992 کے ورلڈ کپ کے دوران کپتان عمران خان کے خلاف بغاوت ہو گئی تھی۔

نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کئی اہم کھلاڑی کپتان عمران خان کے فیصلوں سے ناخوش تھے اور اس میچ میں ان کی شرکت مشکوک لگ رہی تھی۔

جاوید میانداد کا 92ورلڈ کپ کے دوران عمران خان کیخلاف بغاوت کا انکشاف

جاوید میاںداد نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ اس موقع پر میں نے تمام کھلاڑیوں سے بات کی اور انہیں سمجھایا کہ وہ عمران خان کی قیادت میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔

لیجنڈری کرکٹر نے کہا کہ اب یہ بات سب لوگوں کے علم میں آچکی ہے اس لئے میں اسے میڈیا پر لایا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ جیتنے کی خوشگوار یادیں فراموش نہیں کر سکتے، معین خان

سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ آج کل پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بار بار تبدیلیوں کے باعث اچھے کھلاڑی تیار نہیں ہو پا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں