صبا قمر نے جیون ساتھ چن لیا


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ صبا قمر نے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا ہے اور وہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

چند روز قبل صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ جو ہونا ہے وہ ہو کے رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر نے ‘قبول ہے’ کہہ دیا

جس پر عظیم خان نامی مداح نے انہیں پیشکش کی کہ اس سال شادی کر لیتے ہیں جسے حیران کن طور پر صبا قمر زمان نے قبول کر لیا۔

صبا قمر کی جانب سے اس پیشکش کو قبول کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے خوشگوار حیرت کا اظہار لیا تاہم کئی لوگوں نے اسے بطور مزاح ہی لیا۔

خبر رساں ادارے کے صبا قمر سے اس بابت رابطہ کرنے پر اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ’انہوں نے شادی کی پیشکش حقیقتاً قبول کی ہے اور وہ جلد ہی اسی سوشل میڈیا صارف سے شادی کرنے جا رہی ہیں جسے انہوں نے قبول ہے بولا تھا۔

ڈرامہ سیریل ڈائجسٹ رائٹر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی صبا قمر نے مزید بتایا کہ مجھے وہ شخص مل گیا ہے جس کے ساتھ اب مجھے گھر بسانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:  صبا قمر کی اداؤں نے انسٹا گرام پر دھوم مچا دی

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے شادی کی مخالف تاہم اس نے میری سوچ بدل دی اور مجھے شادی کے لیے قائل کرلیا، اگر تمام چیزیں ٹھیک رہیں تو بہت جلد ہم شادی کرلیں گے۔

صبا قمر نے اپنے جیون ساتھی سے متعلق مزید بتایا کہ عظیم ہی وہ شخص ہے جس نے پوسٹ پر مجھے شادی کے لیے کہا تھا، عظیم کا تعلق کراچی سے ہے تاہم ابھی وہ آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہے۔

اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔


متعلقہ خبریں