مولانا فضل الرحمان فراڈ ہیں، ویکسین اور کورونا فراڈ نہیں ، فواد چودھری

فائل فوٹو


وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنا امام تبدیل کیا ہے، ان کے پہلے امام فضل الرحمان تھے، اب سراج الحق ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا جھگڑا چل رہا ہے، ن لیگ کی سیاست بچگانہ فیصلوں کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ آہستہ آہستہ قانون کے دائرے میں آ رہی ہے، ان کی سیاست نابالغ ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ گزشتہ روزالیکشن اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن نہیں آئی، ہم الیکشن اصلاحات پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن الیکٹورل ریفارم سے بات شروع کرے، باقی معاملات پر بھی بات ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ریفارمز میں حصہ نہ لے کر اپوزیشن اپنا اور جمہوریت کا نقصان کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس 10 ہزار میگاواٹ بجلی زیادہ ہے، بجلی کی پیداوار زیادہ اور کھپت کم ہے، بجلی کی بندش کا مسئلہ ڈسٹری بیوشن کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا عوام کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا وعدہ ہے، مولانا فضل الرحمان فراڈ ہیں، ویکسین اور کورونا فراڈ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں