نیب اجلاس: حافظ حفیظ الرحمان سمیت دیگر کے خلاف انکوائری منظور

نیب نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے خلاف انکوائری منظور

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں 12 انکوائریز کی منظوری دے دی۔

جاری اعلامیے کے مطابق نیب نے سابق سٹی ناظم کوئٹہ مقبول لہڑی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظور ی دے دی۔ نیب نے سندھ اور بلوچستان کے مختلف محکموں کے افسران کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی پیشی: نیب آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی درخواست منظور

اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اورکرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہے۔ نیب انسداد بدعنوانی کا قومی ادادرہ ہے۔ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت یا گروہ اور فرد سے نہیں۔ نیب کاتعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔


متعلقہ خبریں