کارتک کو کورونا تبو بھی پریشان

تبو الگ کارتک الگ

فوٹو: فائل


بالی وڈ اداکار کارتک آریان نے دو روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کیساتھ کام کرنا میرا خواب تھا، عمران ہاشمی

کارتک آریان میں کورونا کی کوئی بھی علامت ظاہر نہیں ہوئی تاہم پھر بھی انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور اپنے معالجین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

فلم بھول بُھلیاں کی شوٹنگ کے دوران ان کا روٹین میں کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا۔

کارتک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی اور سیٹ پر موجود تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کارتک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے ایک روز قبل اداکارہ تبو نے ان کے ساتھ شوٹنگ کی تھی اور اب تبو کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اشتہار جس نے شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کو پہلی بار ملا دیا

خیال رہے کہ بہت کوششوں کے بعد حال ہی میں بھول بھلیاں 2 کی شوٹنگ اسٹارٹ ہوئی تھی تاہم کارتک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایک بار پھر اسے روک دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں