آزاد اور لبرل انسان کون ہوتا ہے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار کون؟ مراد سعید نے بتادیا

فائل فوٹو


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقت میں آزاد اور لبرل انسان وہ ہوتا ہے جس کی قیمت نہیں ہوتی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد وہ ہوتا ہے جو مادی قیمت سے بالاتر ہو۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں مولانا رومی کا ایک قول بھی شیئر کیا۔

وزیر اعظم کے شیئر کردہ پیغام میں رومی نے کہا ہے کہ ’کسی بھی چیز کے بدلے اپنی روح کا سودا نہ کریں کیونکہ یہ وہ واحد چیز کے جو آپ اس دنیا میں ساتھ لائے تھے اور اس دنیا سے واپسی پر ساتھ لے جائیں گے‘ ۔


متعلقہ خبریں