اشتہار جس نے شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کو پہلی بار ملا دیا


بولی وڈ میں ایسی کئی مثالیں موجود ہیں کہ کئی اسٹارز نے ایک دوسرے کے ساتھ کبھی کا م نہیں کیا یا ایک دو فلمیں ایک ساتھ کام کرکے آئندہ کے لیے ایک ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی۔

ایسا ہی معاملہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے ساتھ رہا۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں یہ خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ دونوں اداکار کاجول کی وجہ سے ایک دوسرے کیساتھ کام نہیں کرتے۔ پروفیشنل جیلسی کے باعث ان دونوں یعنی اجے اور شاہ رخ نے ابھی تک ایک ساتھ کام نہیں کیا تھا۔

لیکن اب ایسا لگتا ہے دونوں اداکاروں نے ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہ رخ خان اور اجے دیوگن نے پان مصالحہ کے اشتہار میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

اشتہار42 سیکینڈ کا ہے جس میں آواز شاہ رخ خان کی ہے۔ آغاز میں اجے دیوگن کو دکھایا گیا ہے جو صوفے پر بیٹھے مشروب پی رہے ہیں۔  اجے کو جیسے پان مسالے کی خوشبو آتی ہے وہ اس کا پیچھا کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

اشتہار کے آخر میں شاہ رخ خان کو دکھایا گیا ہے جو پان مسالہ کھا رہے ہوتے ہیں۔ شاہ رخ جیسے ہی پلٹتے ہیں اجے انہیں دیکھ کر رکھ جاتےہیں۔

اجے چلتے ہوئے شاہ رخ کے پاس جاتے ہیں اور دونوں وکٹری کا نشان بناتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں