ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق 2 زخمی

فوٹو: فائل


ڈیرہ بگٹی: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے حبیب رائی میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں خونریز تصادم ہوا۔ دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے زیادتی کیس: عدالت نے دونوں ملزمان کو سزائے موت سنادی


متعلقہ خبریں