ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا


پاکستان مسلم لیگ نواز ن کے نو منتخب سینیٹر عرفان صدیقی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عرفان صدیقی نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ

گور نر پنجاب چودھری سرور نے وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چودھری سرور کا کہنا ہے کہ عوام وزیر اعظم عمران خان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، کورونا میں مزید شدت بہت خطرناک ہے احتیاط لازم ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی علامات شدید نہیں ہیں، ان کو ہلکی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اللہ جلد صحتیاب کرے ، براہ مہربانی اس کو کورونا ویکسین کے ساتھ لنک مت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکسین لگنے کے کچھ ہفتے کے بعد قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے، اپنے بزرگوں اور پیاروں کو ویکسین ضرور لگوائیں، احتیاط کریں۔


متعلقہ خبریں