ایم ایم عالم کی آٹھویں برسی: پاک فضائیہ کا خراج عقیدت

ایم ایم عالم کی آٹھویں برسی: پاک فضائیہ کا خراج عقیدت

اسلام آباد: پاکستان ایئرفورس نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو ان کی آٹھویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آرمی چیف کا ایئرفورس کے آپریشنل بیس کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشقوں کا معائنہ

پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور محمد محمود عالم (مرحوم) کو ان کی آٹھویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ کے دوران ایک منٹ میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو گرانے کا شاندار کارنامہ سر انجام دیا تھا

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مایہ ناز ہوا باز نے اپنے F-86 طیارے میں پرواز کرتے ہوئے 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کو ایک دن میں تباہ کیا تھا۔

لاہور: قوم کا بہادر سپوت، ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید سپرد خاک

پاک فضائیہ سے ایئر کموڈور کے عہدے سے ریٹائرڈ ہونے والے عالمی شہرت یافتہ فائٹر ایم ایم عالم نے 11 روز کی پاک بھارت جنگ میں مجموعی طور پر 9 بھارتی طیاروں کو تباہ کیا تھا جو آج تک ناقابل شکست ریکارڈ ہے۔

ایم ایم عالم (محمد محمود عالم) 6 جولائی 1935 کو کولکتہ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی دلیرانہ و بہادرانہ خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ستارہ جرات سے نوازا تھا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق محمد محمود عالم 1982 میں ایئر کموڈور کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔

ابھی نندن کی چائے کے پاکستان کے کونے کونے میں چرچے

ایم ایم عالم طویل عرصے تک پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد 18مارچ 2013 کو پی این ایس شفا کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔


متعلقہ خبریں