ن لیگی رہنما مصدق ملک کی ٹریفک سارجنٹ سے تکرار

ن لیگی رہنما مصدق ملک کی ٹریفک سارجنٹ سے تکرار

فوٹو: فائل


مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر مصدق ملک کی ٹریفک سارجنٹ سے تکرار ہو گئی۔ 

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق ٹریفک سارجنٹ نے مصدق ملک سے کہا کہ آپ یہاں سے گاڑی ہٹا لیں، جواباً مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم یہاں پریس کانفرنس کرنے آئے ہیں۔

آئندہ دو ماہ ملکی سیاست کیلیے اہم ترین ہیں: وزیراعظم نے بتا دیا

ٹریفک سارجنٹ نے مصدق ملک سے مزید کہا کہ آپ غلط کر رہے ہیں، روڈ پر گاڑی کھڑی نہ کریں، جس کے جواب میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اس میں غلط کیا ہے میں سینیٹر ہوں۔

خیال رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ (ایوان بالا) کون ہوگا؟ دونوں کا تعلق حکومت سے ہوگا؟ یا وہ اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے ہوں گے؟ فیصلہ آج ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مظفر شاہ سینیٹ اجلاس کے لیے پریزائیڈنگ افسر ہیں۔

حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اورمرزا محمدآفریدی کےکاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔ یوسف رضاگیلانی اورمولاناعبدالغفورحیدری کےکاغذات بھی منظور ہو گئے۔

سینیٹ کے طلب کردہ اجلاس میں سب سے پہلے نومنتخب 48 سینیٹرز اپنے عہدے کا حلف لیا ہے۔ حلف کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

ہمارے اراکین کو ووٹ بدلنے کے لیے کہا گیا ہے، شاہد خاقان عباسی

سینیٹ کا اجلاس شام میں دوبارہ ہو گا جس میں ایوان بالا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو منتخب کیا جائے گا۔ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں