معروف نعت خواں الحاج سعید ہاشمی انتقال کر گئے

معروف نعت خواں الحاج سعید ہاشمی انتقال کر گئے

فوٹو: فائل


پاکستان کے معروف نعت خوان الحاج سعید ہاشمی طویل علالت کے باعث سندھ کے دارالحکومت کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ 

عاشق رسول ﷺ الحاج سعید ہاشمی کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

سعید ہاشمی نے ’’لم یات نظیرک فی نظر ، مثل تو نہ شد پیدا جاناں‘‘ جیسی متعدد شہرہ آفاق نعتیں پڑھ کر عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف نعت خواں محبوب احمد ہمدانی انتقال کرگئے

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ سعید ہاشمی گزشتہ کئی روز سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے اور دورانِ علاج ہی ان کا انتقال ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ک الحاج سعید ہاشمی کو گردوں کا عارضہ لاحق تھا اور طبیعت بگڑنے پر انہیں مقامی اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں داخل کرایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔


متعلقہ خبریں