آئی جی پولیس کی تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے، گورنر سندھ


گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے۔ وزیراعظم  کو تمام ثبوتوں کے ساتھ معاملے سے آگاہ کروں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سینیٹ امیدواروں کے لئے  ایک ایک نام پر مشاورت ہوئی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پارٹی رہنما سیف اللہ ابڑو کو ٹکٹ پارلیمانی بورڈ نے دیا۔ لیاقت جتوئی  کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان سے سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل مشتاق مہر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ آئی جی سندھ کی سیاسی وابستگی اور بے بس ہیں جبکہجیل کے اندر سانپ بھیجے جارہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ کو سیل میں منتقل کرکے ٹارچر کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آئی جی سندھ کے مبینہ اغوا کی تحقیقات کیلیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

گورنر سندھ  نے کہا تھا کہ پچھلے چند دنوں سے کراچی میں عجیب تماشہ جاری ہے، ضمنی انتخابات کے بعد سے سیاسی ورکرز کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ آئی جی سندھ کو بتانا چاہتا ہوں، مجبور نہ کریں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ آئی جی صوبے اور وفاق کے درمیان بریج کا کام کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں