انتخابات میں فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی، وزیراعظم


کہوٹہ: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی۔

کہوٹہ کے قریب نڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے ملک بھرمیں ترقیاتی کام کیے ہیں۔۔ 2018 کے عام انتخابات مسلم لیگ ن کے لیے 2013 سے بھی بہتر ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب گالی، الزام اور بہتان کی سیاست نہیں چل سکے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی کا بحران ختم کرنا حکومت کی اولین ترجیح تھی جس میں انہیں مکمل کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے دریائے جہلم پر زیر تعمیر 720 میگاواٹ کے کروٹ  ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا اور جاری کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں