ماہرہ کے ’بارہواں کھلاڑی‘ کا ٹریلر جاری

ماہرہ کے ’بارہواں کھلاڑی‘ کی پہلی جھلک

فوٹو: فائل


بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کا ٹیزر جاری کر دیا ہے۔

ٹریلر میں اداکار دانیال ظفر اور شاہ ویر جعفری کو دکھایا گیا ہے جب کہ اداکارہ میرا سیٹھی اور کنزیٰ ہاشمی کی جھلک بھی ’بارہواں کھلاڑیُ کے ٹریلر میں موجود ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ میں مایہ ناز ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ماہرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ویب سیریز کا ٹریلر جاری کیا۔ اداکارہ نے ٹریلر کے ساتھ کیپشن میں ’بسم اللہ‘ لکھ اور پوری کاسٹ اور کریو کو ٹیگ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کی ہمسفر

قبل ازیں ’بارہوں کھلاڑی‘ ک ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا۔ ٹیزر میں ایک کھلاڑی کو بیٹھے ہوئے دکھایا گیا جس کے ساتھ کرکٹ کِٹ رکھی گئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

کھلاڑی کی شرٹ پہ اس کا نام اکبر لکھا ہوا تھا۔ ماہرہ خان نے ٹیزر کے ساتھ تحریر کیا ’جلد آ رہا ہے‘۔

چند روز قبل ماہرہ خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز کا پوسٹر جاری کیا تھا اور مداحوں کو یہ بھی بتایا تھا کہ اُن کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز کھیل پر مبنی ہے جس کا نام ’ بارہواں کھلاڑی‘ ہے۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماہرہ خان نے سیریز سے متعلق بتایا تھا کہ کرکٹ کے موضوع پر بننے والی اس سیریز کی کہانی دوستی، رشتوں، کامیابی و ناکامی، محبت اور ہمت کے اردگرد گھومتی ہے۔


متعلقہ خبریں