کم کارڈیشین کا شوہر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ


معروف امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے شوہر مقبول ترین ماڈل و ریپر کانیے ویسٹ سے راہیں جدا کرنے کے لیے مقدمہ دائر کر دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کم کارڈیشین نے علیحدگی کے لیے دائر مقدمے میں اپنے چاروں بچوں کی مشترکہ قانونی اور جسمانی تحویل کی درخواست بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بچوں کی تحویل کے حوالے سے کانیے ویسٹ کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

کم کارڈیشن اور کانیے ویسٹ 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے 4 بچے ہیں۔

امریکی اداکارہ کم کارڈیشیئن کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

اُن کی طلاق کی افواہیں کئی ماہ سے گردش کر رہی تھیں اور خیال کیا جا رہا تھا کہ انھوں نے اس حوالے سے مشہور وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں۔

گذشتہ سال کانیے ویسٹ نے امریکی صدارتی دوڑ میں حصہ لیا مگر ناکام رہے۔

خیال رہے کہ 2011 میں کم کارڈیشیئن نے امریکا کے معروف باسکٹ بال کے کھلاڑی کرس ہم فری سے شادی کی تھی جو صرف 72 دن چل سکی تھی جس کے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

کم کارڈیشیئن نے 2012 میں گریمی ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکار کینے ویسٹ سے دوستی کر لی تھی جو بعد میں شادی کے بندھن میں بند گئے۔

کم کارڈیشیئن ’’کیپنگ ود کارڈیشئن‘‘ نامی ٹی وی شو میں پہلی بار جلوہ گر ہوئی تھیں اور بہت جلد شہرت کی بلندوں پر پہنچ گئیں۔

ان کی شہرت کے پیش نظر میک اپ، ملبوسات، خوشبواور سامان آرائش بنانے والی کمپنیوں نے اپنی بہت سی مصنوعات ان کے نام سے منسوب کر دیں۔

 


متعلقہ خبریں