نوشہرہ: پی ڈی ایم کے جلسے میں بھگدڑ، بچوں سمیت درجنوں افراد زخمی

نوشہرہ: پی ڈی ایم کے جلسے میں بھگدڑ، بچوں سمیت درجنوں افراد زخمی

نوشہرہ: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت ہونے والے جلسے میں بھگدڑ مچنے سے بچوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم جلسہ گاہ میں بھگدڑ مچنے سے بچوں سمیت درجنوں افراد زخمی اور متعدد افراد بے ہوش ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 11 افراد کو قاضی کمپلیکس، 4 کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال اور 10 افراد کو مختلف پرائیویٹ کلینک منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: احساس پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم، بھگدڑسے ایک ہلاک20 افراد زخمی

ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔ گاڑیوں کی رش ہونے کی وجہ سے ایمبولینس جلسہ گاہ تک نہ پہنچ سکی۔
کارکنوں نے اپنی مدد اپ کے تحت زخموں کو اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نوشہرہ اسٹیڈیم کے گیٹ میں رش کے باعث واقع پیش آیا۔ کئی افراد عجلت میں نکلتے ہوئے اسٹیڈیم کے باہر نالے میں گر گئے، زخمی افراد میں چار افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔


متعلقہ خبریں