زیر سمندر کیبل میں خرابی: پاکستان میں انٹر نیٹ صارفین متاثر ہوسکتے ہیں

زیر سمندر کیبل میں خرابی: پاکستان، انٹر نیٹ صارفین متاثر ہوسکتے ہیں

قاہرہ: مصر کے قریب بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس سے قبل صارفین کو انٹرنیٹ کے حصول میں مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

عالمی سب میرین کیبل فالٹ کی وجہ سے انٹرنیٹ کی سروس شدید متاثر

ہم نیوز کے مطابق ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) نے کیبل سسٹم میں پید اہونے والی خرابی سے آگاہ کردیا ہے۔

کیبل فالٹ کی وجہ سے ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل سسٹم پر یورپ کی طرف بین الاقوامی رابطے میں سروس میں تعطل سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ الاقوامی متعلقہ اداروں کے ذریعے جلد فالٹ دور کرنے کے لئے کام جاری ہے،

پاکستان میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والی بین الاقوامی ایجنسی نے بھی زیرآب کیبل سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی کے باعث ملک میں آن لائن سروسز متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

عالمی فائبر آپٹک کی خرابی دور: انٹرنیٹ صارفین کی مشکلات کا خاتمہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر میں ابو تلات کے قریب بین الاقوامی زیر آب کیبلز سسٹم میں خرابی کے نتیجے میں صارفین کو انٹرنیٹ سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں