بجلی کے کھمبے پر چڑھنے والا شخص جاں بحق


پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں بجلی کے کھمبے پر چڑھنے والا شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ 

پولیس حکام نے ہم نیوز کو بتایا کہ نامعلوم شخص نامعلوم وجہ کی بنا ہر کھمبے پر چڑھا اور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی:کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔

قبل ازیں کراچی کے علاقے  بلدیہ میں  ہائی ٹیشن لائن سے کرنٹ لگ کر 12 سالہ لڑکا  جاں بحق ہوگیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاون میں کچرا  چننے والا لڑکا پتنگ اڑا رہا تھا۔ اس دوران پتنگ وہاں سے گزرنے والی بجلی کی ہائی ٹینشن لائن میں پھنس گئی۔

لڑکے نے  تانبے کے تار سے پتنگ نکالنے کی کوشش  کی تو اسے بجلی کا زوردار جھٹکا لگا اور وہ  موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو اداروں نے  قانونی کارروائی پوری کرنے کے لیے لڑکے کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا تھا۔

اس سے قبل  نیپرا نے کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے کےالیکٹرک پر 20 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا

ہم نیوز کے مطابق نیپرا حکام کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ کی سربراہی میں کمیٹی کراچی جا کر تحقیقات کرے گی۔

کمیٹی نیپرا قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق حقائق کا جائزہ لے گی اورانہیں تلاش کرے گی۔


متعلقہ خبریں