فواد خان کس کو دیکھ رہے ہیں؟

فواد خان کس کو دیکھ رہے ہیں؟

فوٹو : فائل


بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان نے  ایک سال بعد ایک تصویر شیئر کی ہے۔ 

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے فواد خان کی جانب سے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ایک رومانٹک تصویر شیئر کی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fawad A Khan (@fawadkhan81)

فواد نے تصویر کے ساتھ تحریر کیا ’ایک بالکل نئے منصوبے کا آغاز‘۔

اس سے قبل وہ ویڈیوز تو شیئر کرتے رہے ہیں تاہم انہوں نے قریباً ایک سال سے اپنی کوئی تصویر شیئر نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ اور فواد خان کی فلم  ’نیلوفر‘ کی شوٹنگ مکمل

ہمسفر کے ’اشعر‘ کی اس تصویر کو مداحوں نے بہت پذیرائی بخشی ہے اور ان کے لیے ڈھیروں پیار اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ فواد خان نے ایک لمبے عرصے سے کسی ڈرامے میں کام نہیں کیا تاہم فواد خان نے ماہرہ خان کے ساتھ اپنی فلم ’نیلوفر‘ کی شوٹنگ مکمل کروائی ہے۔

ماہرہ اور فواد کی جوڑی اس پراجیکٹ کیلئے تیسری بار اکٹھی ہوئی ہے، اس سے قبل دونوں سُپرہٹ ڈرامہ سیریل ” ہمسفر” میں نظر آئے تھے جبکہ اس جوڑی کی فلم ’مولا جٹ‘ مکمل ہونے کے بعد ریلیز کی منتظرہے۔


متعلقہ خبریں