پاکستان سپر کبڈی لیگ میں آج چار میچ کھیلے جائیں گے

پاکستان سپر کبڈی لیگ میں آج چار میچ کھیلے جائیں گے | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پہلی پاکستان سپر کبڈی لیگ میں آج بھی چار میچ کھیلے جائیں گے، ٹیم پشاور کا ٹاکرا فیصل آباد سے ہو گا۔ جمعرات کو کشمیر، گجرات، کراچی اور فیصل آباد کی ٹیمیں فاتح رہی تھیں۔

ایشئین اسٹائل انڈور سپر کبڈی لیگ کے تیسرے روز پول اے اور بی کی چار چار ٹیموں میں جوڑ پڑے گا۔

پہلا میچ گوادر بہارز اور اب تک ایونٹ میں ناکام رہنے والی ٹیم لاہور تھنڈرز کے مابین ہو گا۔ گجرات اور کراچی دوسرے میچ میں مد مقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں ایک ایک جیت اپنے نام کر چکی ہیں۔

تیسرے میچ میں پشاور حیدرز اور فیصل آباد شیر دل کی ٹیموں میں ٹاکرا ہو گا۔ ٹیم پشاور ایک فتح حاصل کر چکی ہے۔

اسلام آباد اور ملتان کی ٹیموں کے مابین تیسرے دن کا آخری معرکہ ہو گا۔

گزشتہ روز ہونے والے پہلے مقابلے  میں فیصل آباد شیر دل نے اسلام آباد آل سٹارز کو شکست دی تھی۔ کشمیر جانباز نے ملتان سکندرز، گجرات واریئرز نے لاہور تھنڈرز کو ہرایا تھا۔

دوسرے روز آخری میچ میں ایونٹ میں پہلی بار ان ایکشن آنے والی ٹیم کراچی زور آور نے ساہیوال کو 37 کے مقابلے میں 30 پوائنٹس سے شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں