عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

فوٹو: فائل


پاکستان کے نامور مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسود نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

عرفان محسود نے برطانیہ کے پیڈی ڈوئل کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

برطانیہ کے پیڈی ڈوئل نے 80 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 28 سٹار جمپس کئے تھے۔ عرفان محسود نے 80 پاونڈ وزن کے ساتھ 36 سٹار جمپس کر کے ریکارڈ توڑ دیا۔

پیڈی ڈوئل نے 2013 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا جس کو 8 سال بعد پاکستان کے عرفان محسود نے اپنے نام کیا۔

یاد رہے پیڈی ڈوئل کو ورلڈ فیٹسٹ ایتھلیٹ کا لقب حاصل ہے۔ یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے بعد عرفان محسود کے ٹوٹل 39 گینیز ورلڈ ریکارڈ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسود نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

عرفان محسود نے اب تک بھارت کے 12 ورلڈ ریکارڈ توڑے ہیں جب کہ 22 پش اپس کے ریکارڈ بنائے ہیں۔ اس سے پہلے بھی عرفان محسود امریکہ، برطانیہ، اٹلی، فلیپائن،عراق، انڈیا کے کئی ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں