پی سی بی نے دورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

ٹی20: جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیدی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جس میں 3 ایک روزہ اور 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہو گی۔ 2 ،4 اور 7  اپریل کو 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

جنوبی افریقہ کیخلاف جیت: ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم پانچویں نمبر پر آ گئی

سیریز کا پہلا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ پریٹوریا میں جب کہ دوسرا ون ڈے میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم اس وقت پاکستان کے دورے پر موجود ہے۔

قومی ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کو دو صفر سے کلین سوئپ شکست دے تھی۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین رنز سے شکست دے دی تھی۔


متعلقہ خبریں