فردوس عاشق کی پی ایس ایل ترانے پر کمنٹری

فردوس عاشق کی پی ایس ایل ترانے پر کمنٹری

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا گانا سنا، جو چاہ رہے تھے اس لیول پر نہیں تھا۔

پی ایس ایل کے نئے ترانے نے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ اگر پی ایس ایل میں انٹرنیشنل کھلاڑی نہ کھیل رہے ہوتے تو ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے یہ گانا ٹھیک تھا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نصیبو لعل ہمارا قیمتی لعل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی آواز کو نگینہ بنا کر قوم کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ گانا مزید بہتر ہوسکتا تھا۔

نصیبو لال کا پی ایس ایل میں چھکا

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا گانا اس سے کہیں بہتر ہونا چاہیے تھا۔


متعلقہ خبریں