افغانستان سے دہشت گردوں کا راکٹوں سے حملہ: ایک بچہ شہید، 7 زخمی

شمالی وزیرستان: میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید

اسلام آباد: افغانستان سے دہشت گردوں کی جانب سے باجوڑ کے علاقے لغارائی اور ساراکائی میں راکٹوں سے حملے کے نتیجے میں ایک بچہ شہید جبکہ ایک بچی سمیت 7 بچے زخمی ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے باجوڑ کے علاقے ساراکئی میں 5 راکٹ فائر کیے۔ یہ راکٹ باجوڑ کے علاقے لغارائی اور ساراکائی میں فائر کئے گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

آئی ایس پی آر کے مطابق راکٹ حملے میں ماموند باجوڑ کا رہاائشی پانچ سالہ بچہ شہید ہوگیا۔ حملے میں ایک بچی سمیت سات کم عمر زخمی بھی ہوئے۔

 


متعلقہ خبریں