ماہرہ خان کا اپنا گھر

ماہرہ خان کا اپنا گھر

جاندار اداکاری اور خوبصورت آواز کے اتار چڑھاؤ کے باعث مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنے گھر کا پتا بتا دیا ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان، عاطف اسلم اور ایمن خان فوربز ٹاپ 100 ڈیجیٹل اسٹارز میں شامل

تصاویر میں وہ سفید لباس زیب تن کیے ایک خوبصورت درخت کے نیچے مختلف انداز اپنائے ننگے پاؤں کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔

حال ہی میں اپنی فلم ’سپر اسٹار‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر دو لکس اسٹائل ایوارڈ حاصل کرنے والی ماہرہ خان نے دلگداز تصاویر کے ساتھ ایک خوبصورت کیپشن بھی دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ماہرہ خان نے تصاویر کے ساتھ لیجنڈری شاعرہ اور ناول نگار امرتا پریتم کا قول تحریر کیا ’ جہاں بھی آزاد روح کی جھلک پڑے، سمجھ جانا وہی میرا گھر ہے‘۔


متعلقہ خبریں