یومِ یکجہتی کشمیر: وزیر اعظم کوٹلی، پی ڈی ایم مظفر آباد میں جلسہ کرے گی 



یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں جلسہ کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کوٹلی کے جہاز گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ملک بھر میں ریلیاں

دوسری جانب اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج مظفر آباد میں پاور شو کرے گی، مظفرآباد کے  یونیورسٹی گراونڈ میں پنڈال سج گیا ہے اور کرسیاں لگ گئی ہیں۔

پی ڈی ایم کے جلسے کے لیے اسٹیج کو مرکزی رہنماوں کی تصاویر اور پھولوں سے سجا یا گیا۔ 

مقبوضہ وادی میں بھارتی جبروستم سہنے والے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیوں کے شرکا نے کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے۔

ریلیوں میں سارا پاکستان یک زبان، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے اور عالمی برادری سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر قیادت اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت  وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکا نے کشمیریوں کی حمایت میں اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی جبر کے آگے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر اور پاکستان -یک جان: قوم آج یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام عزم وہمت سے بھارتی جبر کا سامنا کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ہمیں اورکشمیریوں کوکامیابی ملےگی، آج عالمی سطح  پرمسئلہ کشمیر کا نوٹس لیا جا رہا ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے واک میں شرکت کی۔ واک پیپلز سیکریٹریٹ سے مراز قائد وی آئی پی گیٹ تک جاری رہی۔


متعلقہ خبریں