نوجوان نے 10 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں تیز مرچ کھا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے نوجوان مائیک جیک نے 10 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں 3 کیرولائنا مرچ کھا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ جو دنیا کی سب سے تیز مرچ سمجھی جاتی ہے۔
مائیک جیک کے پاس کم وقت میں سب سے زیادہ تیز مرچ کھانے کے 4 عالمی ریکارڈ موجود ہیں۔
کھانے کو مزیدار اور چٹھخارا بنانے کے لیے تیز مرچوں کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن کچھ لوگ اتنے چٹخورے ہوتے ہیں کہ جب تک وہ کھانوں میں تیز مرچوں کا استعمال نہ کرلیں انہیں کھانے کا مزا نہیں آتا۔
بغیر کسی مرچ کے سرخ مرچ کھانا انتہائی مشکل کام ہے اور وہ بھی کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مرچیں کھانا تو ناممکن ہے۔ تاہم کینیڈا کے نوجوان مائیک جیک نے اس ناممکن کو ممکن کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
Congratulations to Mike Jack, who now holds 4 GWR titles!
— Guinness World Records (@GWR) February 2, 2021
گزشتہ سال مائیک جیک نے ایک منٹ میں عام مرچ سے 107 گنا تیز 97 گرام مرچیں کھا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔