سیف علی خان کے ستارے گردش میں

سیف علی خان کے ستارے گردش میں

فوٹو: فائل


بالی وڈ کے معروف اداکار خان آف پٹودی سیف علی خان کے ستارے آج کل گردش میں ہیں۔

گزشتہ ماہ وہ بھارت میں انتہا پسند جنونی ہندوؤں کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے نشانے پر آگئے تھے جس کے بعد نہ صرف پولیس نے انہیں سخت سیکیورٹی مہیا کی بلکہ انہوں نے اپنا پرانا گھر بھی تبدیل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: اداکار سیف علی خان بی جے پی کے نشانے پر! گھر بدل لیا

اب ان کی فلم ’ادی پورش‘ کے ممبئی کے علاقے گورے گاؤں میں لگائے گئے سیٹ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ’ادی پورش‘ کے اسٹوڈیو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے حصے کو گھیرے میں لے لیا۔

رپورٹس+ میں بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی کے وقت اسٹوڈیو میں 100 سے زائد افراد موجود تھے جنہیں فوری طور پر ریسکیو کیا گیا تاہم اسٹوڈیو کو کافی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ آگ سیف علی خان اور بربھاس کی فلم ’ادی پورش‘ کی شوٹنگ کیلئے بنائے گئے سیٹ پر لگی تاہم اس وقت کوئی بھی بڑا اداکار سیٹ پر موجود نہیں تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر سیٹ پر آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکار ورون دھون، نیتو کپور اور منیش پال کورونا میں مبتلا

سیف علی خان پہلے ہی اپنی ویب سیریز ’تانڈو‘ کے باعث انتہا پسند ہندوؤں کے زیرِ عتاب ہیں اور اب تک انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں