ماہرہ کی ویب سیریز میں علی ظفر کے بھائی کی انٹری

ماہرہ کی ویب سیریز میں علی ظفر کے بھائی کی انٹری

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی ویب سیریز کا گلوکار و اداکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی علی ظفر بھی حصہ ہوں گے۔

ماہرہ خان نے دو روز قبل اپنی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز کا پوسٹر جاری کیا تھا اور مداحوں کو یہ بھی بتایا تھا کہ اُن کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز کھیل پر مبنی ہے جس کا نام ’ بارہواں کھلاڑی‘ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اداکارہ کے اعلان کے ساتھ ہی ’بارہواں کھلاڑی‘ سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گیا۔ صارفین کو یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ معروف گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اس ویب سیریز کے ذریعے اداکاری میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

خبریں زیرِ گردش ہیں کہ بارہواں کھلاڑی میں دانیال کے مدمقابل کنزیٰ ہاشمی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان بارہویں کھلاڑی کے پیچھے

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماہرہ خان نے سیریز سے متعلق بتایا تھا کہ کرکٹ کے موضوع پر بننے والی اس سیریز کی کہانی دوستی، رشتوں، کامیابی و ناکامی، محبت اور ہمت کے اردگرد گھومتی ہے۔


متعلقہ خبریں