شکیرا 44 برس کی ہو گئیں

شکیرا 44 برس کی ہو گئیں

فوٹو: فائل


عالمی شہرت یافتہ کولمبیئن گلو کارہ شکیرا 44 برس کی ہو گئیں۔ 

فٹ بال ورلڈ کپ کے گانے واکا واکا کی مقبولیت اب بھی برقرار ہے، شکیرا ازابیل 2 فروری 1977 کو کولمبیا میں پیدا ہوئیں ان کی والدہ کولمبیا اور والد لبنان سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قیام امن کے لیے تعلیم میں سرمایہ کاری ضروری ہے، شکیرا

شکیرا نے اپنا پہلا گانا 8 سال کی عُمر میں خود لکھا تھا جبکہ 13 سال کی عُمر میں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروایا تھا۔

بعد ازاں انہوں نے گلوکاری کو ہی اپنا پیشہ بنایا، اُن کے ہسپانوی اور انگریزی زبان میں گائے ہوئے گانوں نے عالمی شہرت حاصل کی۔

فیفاورلڈ کپ 2010 کے گانے ’واکا واکا‘ سے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں اور اُنہیں ہالی وڈ واک آف فیم میں بھی شامل کرلیا گیا۔

اُن کے گائے ہوئے گانے ’بیوٹی فل لائر‘ نے اُنہیں مشہور ترین گلوکاراؤں کی صف میں لا کھڑا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شواز نیگر نے پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا

2010 میں شکیرا کو آئی ایل او کی جانب سے سماجی بہبود کے کاموں میں حصہ لینے پر سوشل جسٹس ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ اس کے علاوہ اُنہیں گریمی اور ایم ٹی وی میوزک سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔


متعلقہ خبریں