فخر ہے، چین پاکستان کو ویکسین فراہم کرنیوالا پہلا ملک ہے: چینی سفیر

فخر ہے، چین پاکستان کو ویکسین فراہم کرنیوالا پہلا ملک ہے: چینی سفیر

اسلام آباد: پاکستان میں متعین چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ چین  پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے والا پہلا ملک ہے۔

پاکستان کو کورونا ویکسین آسٹرازنیکا کی ایک کروڑ70 لاکھ خوراکیں ملیں گی

ہم نیوز کے مطابق چین کے سفیر نونگ رونگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم اپنے آہنی برادر ملک پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چین کے سفیر نے لکھا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ چین کی طرف سے ویکسین پاکستانی جہاز میں لوڈ کردی گئی ہے۔

 کورونا ویکسین کیلئے پاک فضائیہ کا طیارہ چین روانہ

پاکستان سے پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سےکرونا ویکسین لانے کے لیے روانہ ہوا تھا جس پر بیجنگ ایئر پورٹ پہ ویکسین لوڈ کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں