’ قبضہ مافیا کے سرپرست چیختے چلاتے رہیں گے، حکومت کا ایکشن جاری رہے گا‘



اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کے سرپرست چیختے چلاتے رہیں گے، حکومت کا ایکشن جاری رہے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  نواز شریف کا نظریہ لوٹ کھسوٹ اور زمینوں پر قبضہ ہے، مریم نواز قبضہ مافیا کے ساتھ کھڑے ہو کر ریاست کو للکار رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ صرف پنجاب میں پچھلے 2 سال کے دوران دو سو دس ارب روپے کی ریکوری ہوئی جب کہ 3 ارب روپے سے زائد مالیت کی اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے۔

براڈ شیٹ کے سربراہ نے شہزاد اکبر سے متعلق انکشافات کر دیئے

شہزاد اکبر نے کہا کہ اراضی واگزار کرانے پر لینڈ مافیا سیاسی انتقام کا واویلا کر رہا ہے، مائزہ حمید سے شکرگڑھ میں 10 کروڑ مالیت کی اراضی واگزار کرائی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سیاست میں چھانگامانگا کا کلچر فروغ دیا، ان کا کوئی سیاسی نظریہ ہے ہی نہیں، ان کا نظریہ صرف پیسہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن مختلف مافیاز کی سرپرستی کر رہی ہے، ان  کے دور میں سرکاری اراضی پر قبضے کیے گئے۔


متعلقہ خبریں