اب کھوکھر اور جاتی امرا پیلس نہیں بنیں گے، شہباز گل


لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اب کھوکھر اور جاتی امرا پیلس نہیں بنیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کھوکھر اور جاتی امرا پیلس نہیں بلکہ غریبوں کے گھر بنیں گے۔ سارے چور اکٹھے ہو چکے ہیں اور یہ اگلے تین سال بھی چیختے نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہہ کر آئے تھے کہ ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔ پہلے حکومتوں میں آنے کے لیے بھاؤ تاؤ کیا جاتا تھا اور  وزیر اعظم بھاؤ تھاؤ کے ذریعے آنے والوں کے ہی خلاف ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان وہ پہلا لیڈر ہے جو سمجھوتہ نہیں کرے گا کیونکہ ہماری 60 دن کی زندگی گیدڑ کی 100 سالہ زندگی سے بہتر ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا سیف الملوک پارٹی کا اثاثہ ہیں، انہوں نے بلکل درست کہا کیونکہ، مریم صفدر کے والد کا سرمایہ چور، ڈاکو اور قبضہ مافیا ہی ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ارب سے زائد کی سرکاری اراضی واگزار کرائی اور اب ان سرکاری اراضی پر غریبوں کے گھر بنائے جائیں گے۔ کرپٹ، چور لندن میں دودھ کی ملائی کھا کر چھپ کے بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات میں اوپن ووٹنگ ترمیمی بل مسترد ہو گا، شیری رحمان

شہباز گل نے کہا کہ ہمارے لیے تھانہ، کچہری کوئی نئی بات نہیں میں سب دیکھ لوں گا ہم مقدمات کا سامنا کریں گے۔ ساہیوال کی زرخیز زمین میں کول پاور پلانٹ لگایا گیا جبکہ دنیا میں کول پاور پلانٹ ختم ہو گئے، کوئلے سے براہ راست کہیں بھی بجلی نہیں بنائی جاتی۔


متعلقہ خبریں