لیاری گینگ وار کا ملزم عزیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بری

ارشد پپو قتل کیس، عزیر بلوچ پر ترمیمی فرد جرم عائد

فوٹو: فائل


لیاری گینگ وار کا ملزم عزیر بلوچ مزید دو مقدمات میں بری ہو گیا۔

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کے جج نے عزیر بلوچ کو عدم شواہد کی بناء پر قتل کے دو کیسز میں بری کر دیا۔

فاضل جج نے فیصلے میں کہا کہ عزیر بلوچ کسی اور کیس میں نامزد نہ ہو تو فوری رہا کیا جائے۔

گینگ ریپ اور چار افراد کے قتل میں سزا یافتہ ملزمان کا کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھیجدیا گیا

دوران سماعت پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر نامعلوم شہری کے قتل کا الزام تھا۔ ملزم کے خلاف دوہزار چار میں  تھانہ بغدادی اور کلاکوٹ میں مقدمات درج کئے گئے۔

خیال رہے کہ لیاری گینگ وار سرغنہ عذیر بلوچ اب تک 8  مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔


متعلقہ خبریں