پی ایس ایل 6 کے آفیشل ترانے کی تیاری شروع


اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے آفیشل ترانے کی تیاری شروع کر دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے آفیشل اینتھم کیلئے اس بار دو خواتین گلوکاروں کا انتخاب کر لیا ہے۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے خصوصی ترانے کیلئے معروف گلوکارہ نصیبولال اپنی سریلی آواز کا جادو جگائیں گی۔

پی ایس ایل 6: میچز محدود شائقین کے ساتھ کرانے کی تجویز سامنے آ گئی

ان کے ساتھ آئمہ بیگ بھی سر اور تال کے حسین امتزاج سے شائقین کے کانوں میں رس میں گھولیں گی۔

ذرائع کے مطابق کورونا وباء کے باعث پی ایس ایل کے آفیشل اینتھم کی تقریب نہیں کی جائے گی بلکہ اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور ٹی وی چینلز پر نشر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 5 کا اینتھم “تیار ہوں” علی عظمت، عارف لوہار، ہارون راشد اور عاصم اظہر نے گایا تھا، سیرن فور میں فواد خان جبکہ پی ایس ایل تھری، ٹو اور ون کا آفیشل اینتھم گانے کا اعزاز علی ظفر کو ملا تھا۔


متعلقہ خبریں