کینیڈا: جڑواں درختوں کی شکل پر بلندوبالا عمارت کا خاکہ تیار

کینیڈا: جڑواں درختوں کی شکل پر بلندوبالا عمارت کا خاکہ تیار

فوٹو: فائل


کینیڈا میں جڑواں درختوں کی شکل پر بلندوبالا عمارت کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: چین: ہوٹل کی عمارت گرنےسے 29 افراد ہلاک

انجنیئرنگ کی دنیا میں ایک نیا شاہکار حقیقت کی شکل دھارنے کو ہے۔ کینیڈا کے شہر وینکوور میں جڑواں درختوں کی شکل سے متاثرہ جڑواں عمارتوں کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔

متوقع عالی شان عمارت 384 فٹ بلند ہو گی اور اس میں چار سو سے زائد فلیٹس ہوں گے۔ عمارت کا ڈیزائن برطانیہ کی معروف آرکیٹک کمپنی ہیدر وک اسٹوڈیو نے بنایا ہے۔

ہیدر وک کا اس ڈیزائن سے متعلق کہنا ہے کہ ہم ایسی عمودی عمارت بنانا چاہتے ہیں جو گراؤنڈ فلور پر موجود لوگوں کو عمارت کی سب سے اونچی منزل سے جوڑ دے۔

فلک بوس عمارتوں کے لئے منصوبہ بندی کی درخواستوں پر ابھی کام کیا جا رہا ہے جبکہ 14 مارچ تک اس پر شہریوں کے تجزیہ اور آرا لی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کانٹےدار مقابلے کے بعد جسٹن ٹروڈو کینیڈا کے دوبارہ وزیراعظم منتخنب

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جڑواں عمارتوں میں سے بلند مغربی عمارت میں 34 منزلیں بنائی جائیں گی جب کہ مشرقی عمارت کی 30 منزلیں ہوں گی۔


متعلقہ خبریں