پاکستان ریلوے: 14 گھنٹے گزر گئے، ریزرویشن سسٹم بحال نہ ہو سکا

پاکستان ریلوے: 14 گھنٹے گزر گئے، ریزرویشن سسٹم بحال نہ ہوسکا

لاہور: پاکستان ریلوے کا ریزرویشن سسٹم بحال نہیں ہوسکا ہے۔ اس بات کو 14 گھنٹے گزرچکے ہیں۔

ساری ریلوے کو نہیں چلا سکتے، اعظم خان سواتی

ہم نیوز نے پاکستان ریلوے کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ کراچی سمیت پورے ملک میں پاکستان ریلوے کا ریزرویشن سسٹم بریک ڈاؤن کا شکار ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق بریک ڈاؤن کی بنیادی وجہ آئی ٹی سسٹم کے سرور میں پیدا ہونے والی خرابی ہے۔

ہم نیوز نے انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پورے ملک میں ریزرویشن پر معمور عملے کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جس سے ریلوے نہیں چلی اسے وزارتِ داخلہ سونپ دی گئی، شاہد خاقان عباسی

ذرائع نے دعویٰ کیا ہ کہ اس وقت ٹرینوں میں ٹکٹوں کی چیکنگ بنا ریزرویشن چارٹ کے کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں