شان مسعود مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے بازشان  مسعود صفر نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہو گئے ہیں۔

شان مسعود آج کیویز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بھی کوئی رنز نہ بنا سکے وہ ٹیسٹ سیریز میں  مسلسل  تیسری مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ میں جاری دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سریز میں شان مسعود نے مجموعی طور پر صرف دس رنز بنائے ہیں۔

دوسری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا تو ان کے سامنے362 رنز کا پہاڑ تھا۔

مشکلات سے دو چار قومی  ٹیم  آغاز میں  ہی  لڑکھڑا گئی ہے۔ تیسرے روز کے اختتام  تک آٹھ اسکور  پر ایک کھلاڑی آؤٹ ہوگیا ہے۔

شان مسعود نے24 گیندیں کھیل کر کوئی رنز نہیں بنایا اور بالاآخر جیمسن کی گیند پر ٹیم ساوتھی کو کیچ تھما دیا۔ پہلی اننگز میں بھی قومی ٹیم کے اوپنر بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے تھے۔

دوسسری اننگز میں عابد علی 27 گیندوں پر7 رنز بنا کر پیچ پر موجود ہیں جبکہ محمد عباس نے14 گیندوں پر ایک اسکور بنایا ہے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کرتے ہوئے پہلی اننگز 659 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی۔ کیویزکپتان  ولیمسن پاکستانی  بالرز پر بھاری رہے اور انہوں نےدو سو اڑتیس رنز کی  اننگز کھیلی۔

 

 

 


متعلقہ خبریں