ایل او سی: پاکستان نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

ایل او سی: پاکستان نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاک فوج نے بھارت کے ایک اور جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔

ایل او سی: بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، جوان شہید، شہری زخمی

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر چکوٹھی سیکٹر میں گرایا گیا ہے۔


ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔

ایل او سی: بھارتی فوج کی اقوام متحدہ مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک دن قبل، یکم جنوری 2021 کو بھی پاکستان نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا گیا تھا۔ یکم جنوری کو ایل او سی کے قریب ڈرون نوشہری سیکٹر کے قریب گرایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں