برطانوی چینل نے کرسمس پر ملکہ برطانیہ کو ڈانس کروا دیا

برطانوی چینل نے کرسمس پر ملکہ برطانیہ کو ڈانس کروا دیا

فوٹو: فائل


لندن: برطانیہ کے مقامی چینل نے کرسمس پر ملکہ برطانیہ کو ڈانس کروا دیا۔ 

مقامی برطانوی چینل نے چار منٹ کی ویڈیو میں ملکہ الزبتھ دوم کو رقص کرتے اور پھر کرسمس اور نئے سال کی آمد پر بیان دیتے دکھایا گیا تھا۔

ٹیکنالوجی کے ذریعے کسی اور اداکارہ پر ملکہ کا چہرہ لگایا گیا اور انہیں رقص کرتا دکھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریل گاڑی کا سفر اختتام پذیر: ملکہ برطانیہ نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا

 سیاستدانوں اور عوام نے چینل پر کڑی تنقید کی اور ویڈیو پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر عوام نے چینل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وڈیو کو انتہائی نامناسب اور ملکہ الزبتھ کے وقار کے منافی قرار دیا۔

برطانوی سیاستدان Nigel Farage نے بھی ملکہ کی مزاحیہ وڈیو پر برہمی کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں