سندھ میں کورونا سے مزید 11 اموات

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 11 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں عالمی وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 502 ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا کے مزید 817 کیسز رپورٹ ہوئےَ ہیں صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ  12 ہزار 93 ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 656 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 72 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 690 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ شہر قائد میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 511 ہو گئی ہے۔

کراچی: ضلع غربی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

خیال رہے کہ کراچی میں ضلع غربی کے مزید علاقوں میں کورونا وائرس کے باعث اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کر دیا گیا۔

ضلع غربی دو سب ڈویژن کی 7 یوسیز کے علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سب ڈویژن اورنگی کی یوسی 10 گبول کالونی، یوسی 11 داتا نگر، یوسی 12 مجاہدآباد، سب ڈویژن مومن آباد کی یوسی 2 ہریانہ کالونی ،یو سی 3 حنیف آباد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ یو سی 5 مدینہ کالونی اور یو سی 8 بلال کالونی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں کورونا کیسزڈیڑھ لاکھ سے بڑھ گئے

نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاوَن کا نفاذ 29 دسمبر 2020 سے 11 جنوری 2021 تک ہو گا۔ ان علاقوں میں بغیر ماسک کسی کے آنے اور جانے پر پابندی ہو گی۔

مزید برآں ان علاقوں میں کسی تقریب میں 3 سے زیادہ افراد کو شامل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا مثبت آنے کی صورت میں اس شخص کو قرنطینہ ہونا ہو گا۔


متعلقہ خبریں