پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس دو جنوری کو لاہور میں طلب


اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس دو جنوری کو لاہور میں طلب کر لیا گیا۔

سربراہی اجلاس میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں لانگ مارچ، استعفوں اور سینٹ الیکشن پر بھی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن اور حکومت کے خاتمے پر تمام جماعتیں متفق ہیں، اجلاس میں تحریک سے متعلق حتمی فیصلے کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت استعفوں اور عام انتخابات کا اعلان کرے تو بات چیت ہو سکتی ہے۔

مزید برآں  پاکستان مسلم لیگ نواز کی جائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کا فیصلہ ہے کہ حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد پوری طرح اس موقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس لیے کسی طرح کے منی یا گرینڈ ڈائیلاگ کی باتیں بے معنی ہیں۔ اس جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کو کسی طرح کا این آر او نہیں ملے گا۔

مزید پڑھیں: نون لیگ کے 30 ارکان اسمبلی استعفیٰ دیں گے، یونس انصاری کا دعویٰ


متعلقہ خبریں