امریکہ میں برفانی طوفان: مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک


واشنگٹن: امریکہ کی شمال مشرقی ریاستیںوں شدید برفافی طوفان کے باعث مختلف حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان نے برف باری کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں نیویارک، میساچوسٹس اورپنسلوانیا میں شدید برف باری ہوئی ہے۔ نیویارک سٹی میں ایک رات میں پچھلے تمام سال سے زائد برف باری ریکارڈ کی گئی۔ نیویارک کےمختلف علاقوں میں چالیس انچ سے زائد برف باری ہوئی ہے۔

برف باری کے بعد نیویارک میں گاڑیوں کے پانچ سو حادثات ہوئے ہیں۔ میری لینڈ میں بھی ساڑھے تین سو سے زائد حادثات ہوئے۔ ریاست نیویارک میں ایک اٹھاون سالہ شخص اپنی گاڑی میں دس گھنٹے برف میں دبا رہا تاہم پولیس نے شہری کو زندہ بچا لیا۔

مزید پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان

امریکی محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں نے متاثرہ ریاستوں کے چھ کروڑ سے زائد شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔امریکی محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں نے متاثرہ ریاستوں کے چھ کروڑ سے زائد شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست جنوبی ورمونٹ میں چوالیس انچ تک برف باری ہوئی ہے۔ ریاست نیوہیمپشائر میں سات انچ فی گھنٹہ کی رفتار سے برف باری ہوئی۔ برف باری کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ مکانات اور گاڑیاں برف میں دھنس چکے ہیں، شہری برف میں دھنسی اپنی املاک کو نکالنے میں بھی مصروف ہیں۔

امریکی محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں نے متاثرہ ریاستوں کے چھ کروڑ سے زائد شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

دوسری جانب برف باری کے بعد نیویارک کے شہریوں نے سنٹرل پارک کا رخ کر لیا، بچوں اور بڑوں نے برف پر سلائیڈنگ کر کے خوب لطف اٹھایا۔ ماں باپ بھی بچوں کے ساتھ برف پر سلائیڈنگ کے مزے لیتے رہے۔ بچوں نے ایک دوسرے پر خوب برف کے گولے برسائے۔

برف باری کے بعد نیویارک کے برینٹ پارک میں بھی لوگوں کا رش لگا رہا۔ بچوں نے برف سے مختلف مجسمے بنائے، لوگوں نے شدید ٹھنڈے موسم میں کھانے سے بھی خوب لطف اٹھایا۔


متعلقہ خبریں