سندھ: کورونا سے مزید 33 اموات، 1 ہزار 374 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق، شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ میں کورونا کے مزید ایک ہزار 374 کیسز رپورٹ ہوئے۔  سندھ میں کورونا سے مزید 33 اموات رپورٹ ہوئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تازہ تعداد 2 ہزارایک ہزار80 ہوگئی۔ کراچی سمیت سندھ میں کورونا کیسز 2لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 270 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 761 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا کے 73مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ  کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید ایک ہزار 93 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار497 ہوگئی۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 70 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 9 ہزار 80 تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 96 ہزار 591 مریض صحتیاب ہو چکے اور 42 ہزار 851 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 491 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 237، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 502، اسلام آباد میں 381، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 176 اور آزاد کشمیر میں 194 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا پابندیوں کی 8 سیکنڈ خلاف ورزی پر 5 لاکھ سے زائد جرمانہ

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 35 ہزار 441، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار 609، سندھ میں ایک لاکھ 99 ہزار 706، پنجاب میں ایک لاکھ 29 ہزار 291، بلوچستان میں 17 ہزار 838، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 833 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 804 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.3 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 16.59 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 22.45 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 11.4 فیصد، بلوچستان میں 14.2، گلگت بلتستان میں 1.5، اسلام آباد 3.6، خیبر پختونخوا 8.1 اور  سندھ میں 10.6  فیصد تک ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 3.8 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.47، راولپنڈی میں 7.71 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 13.34، کوئٹہ میں 5.06، ایبٹ آباد میں 8.25 اور میرپور میں کیسز کی شرح 9.40 فیصد تک آگئی۔


متعلقہ خبریں